ایف آئی اے کی کارروائی، بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والاملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم وقارحسین سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلارہا تھا ، ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم بچوں کی ویڈیوز فیس بک گروپوں کے ذریعے ٹرانسمٹ کررہا تھا جیسے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی این جی اوز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے، اور حساس ادارے میں ملازم ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مختلف بچوں کی بنائی گئی فحش فلمیں اور دیگر مواد برآمد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں