ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 1.260 کلو گرام آئیس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔