اپوزیشن کے پاس جھوٹے پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ بھی نہیں

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے لوگوں کو بدتمیز کہنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن پر میں اپنے پارٹی کے بچوں سے مخاطب تھا ، ایبٹ آباد ورکرزکنونشن بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ میں نے اہلیانِ ایبٹ آباد کو بدتمیز کہا ، ایبٹ آباد کے لوگ میرے دوست اور عزیز ہیں ، جس نے انہیں بدتمیز کہا میں اس پر لعنت بھیجتا ہوں، یہ ایک جھوٹا پروپیگینڈا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس جھوٹے پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، انشاء اللہ ان سب کا منہ کالا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں