وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے باز آجائے، دنیاکےکرپٹ ترین لوگوں میں نوازشریف کابھی نام آیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج اورعدلیہ کےخلاف مہم چلانےسے بازآجائے، شریف فیملی کسی موقعےپرثبوت پیش نہ کرسکی، شریف فیملی کےثبوت عدالتوں کے سامنےآناچاہئے، جج کی ویڈیولیک کرکےاصل مدعے پرکیوں نہیں آرہے؟؟
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاسپورٹ بنانےمیں سہولت فراہم کی ہدایت کی ہے۔ برطانیہ میں موجود اپارٹمنٹ کی تحقیق کی گئی تو مریم صفدرنے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں۔
#Live: Minister for Information @fawadchaudhry talking to media in Islamabad https://t.co/C3mPdctvIu
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 22, 2021