اٹک: تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اٹک میں تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

اٹک میں راولپنڈی سے کالاباغ جانے والی وین بریک فیل ہونے سے 20 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافر جھلس کر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں