آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات جاری ہے۔
سابق صدر آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے مادل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔’
آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات جاری ہے جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
دونوں جماعتوں کی قیادت اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات ہو گی۔