آرٹس و کامرس گروپ کے امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 90 فیصد سے زائد

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آرٹس و کامرس کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کامرس میں کامیابی کا تناسب 97.91 فیصد جبکہ آرٹس میں کامیابی کا تناسب 92.38 فیصد رہا۔

بارہویں جماعت کے پہلے مرحلے کے کامرس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کامرس ریگولر امتحانات میں 34 ہزار 496 امیدوار نے حصہ لیا جن میں سے 33 ہزار 776 امیدوار کامیاب ہوئے۔

اسی طرح آرٹس پرائیویٹ امتحانات میں 3 ہزار 373 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 3 ہزار 116 امیدوار کامیاب رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کامرس گروپ میں کامیابی کا تناسب 97.91 فیصد جبکہ آرٹس پرائیوٹ میں کامیابی کا تناسب 92.38 فیصد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں