آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے اولمپینئز کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں ارشد ندیم ،طلحہ طالب ،حوالدار محمد خلیل ،سپاہی گلفام جوزف شامل تھے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے ،ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے اعزاز اور قوم کیلئے باعث فخر ہے ،آرمی چیف نے کھلاڑیوںپاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے آرمی چیف کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔