آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر مورچوں کا دورہ

ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ، اگلے موروچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کی تعریف

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی .

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ مسلسل چوکننا اور تیار رہ کر تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے، ایل اوسی پر جامع حکمت عملی موثر حکمت عملی سے سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے، آرمی چیف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں