اوگرا نے پٹرول پمپس پر تیل کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیا

ڈیلر مارجن میں اضافے کی بنیاد پر سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ریٹیل آؤٹ لیٹس پر تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں اسے یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق عوام کی تکلیف اور تیل سپلائی تعطل میں ملوث افراد سے اوگرا قوانین کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں