اولاد نرینہ کی خواہش، پیرکے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی

پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی جس کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکال دیا گیا ہے۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ ہے، سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش ہے، پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پر بیٹے کی پیدائش کیلئے اس کے شوہر کی جانب سے دباؤ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں