صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کہتے ہیں مسئلہ گرین لائن سے نہیں وفاق کے رویے سے ہے۔اورنج لائن کے بغیر گرین لائن نہیں چل سکتی، اورنج لائن پر کام مکمل ہے وفاق بسیں نہیں خرید رہا۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کو بھی وفاقی حکومت ایک دن پہلے ڈاک کے زریعے گرین لائن کے افتتاح کی دعوت دیتی ہے۔
خانیوال ضنمی الیکشن پر پروگرام میں شامل معاون خصوصی وزیر اعظم عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرح خانیوال میں بھی پیپلزپارٹی نے ووٹ خریدنے کے لئے نوٹ کی بوریاں کھولی ہوئی ہیں۔