انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا آڈٹ مکمل کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نادر شفیع کے مطابق اکاؤ کی مثبت رپورٹ کے نتیجے میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجموعی طور پر پاکستان سی اے اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کامیاب آڈٹ رپورٹ سے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر اور ائیر لائنز پر مثبت اثر پڑے گا.