انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 31 پیسے کم ہوکر 171 اعشاریہ 34 روپے ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ171 اعشاریہ 80 روپے ہے۔

جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ملنے سے مارکیٹ کا رجحان بدلا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کم ہوئی ہے۔

ظفر پراچہ نے بتایا کہ بائیو میٹرک کی لازمی شرط 5 نومبر سے لاگو ہو رہی ہے، اسٹیٹ بینک کی بائیو میٹرک شرط سے ڈالر کی خریداری ضرورت کے مطابق رہے گی۔

جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک شرط بذریعہ ای سہولت پوری کر رہے ہیں، لیکن اس سے صارفین کو خطرہ بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا سے درخواست ہے کہ ایکسچینج کمپنیزکو انٹیگریٹ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں