انسداد دہشت گردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چار مجرموں کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی، عمر قید کی سزا پانے والوں میں ایاز سواتی، رحیم سواتی، محمد امجد اور احمد عرف پپو کشمیری شامل ہیں۔
پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔