الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں مقررہ وقت کے اندر ہی ووٹرز ہونگے اور ووٹ کاسٹ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم گیارہ اور بارہ ستمبر تک کام جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان پریزائڈنگ افسران موقع پر ہی کریں گے جبکہ ریٹرنگ افسران نتائج مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بارش اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ہیں اور بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے، ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ہے، ہماری الیکن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔