الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اندر پہلے مرحلے میں 17 اضلاع کے ویلیج و نیبر ہوڈ اور تحصیل کونسلز کے انتخابات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کرا کے فوری فنکشنل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز باقاعدہ مراسلہ بھیجا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں