الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، خورشید شاہ و دیگر پر جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں پر جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، سعید غنی اور عبدالقادر پٹیل پر فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی رہنماؤں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس حوالے سے پی پی رہنما نگہت اورکزئی کو وارننگ جاری کی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی اور مقامی قیادت نے یوم تاسیس پر پشاور میں 30 نومبر کو جلسے میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں