وزیر اعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو خط لکھا، وزیراعظم نے خط میں الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا ممبران کے لئے تین تین نام تجویز کئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد تعیناتی ہوسکے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کے لیے احسن محبوب، راجا عامر خان، سید پرویز عباس کا نام تجویز کیا گیا ہے، ممبر خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، فرید اللّٰہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔