اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عفت عمر نے ٹوئٹر پر خبر شیئر کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی، اس خبر میں وزیراعظم کا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے دو بڑے خاندانوں کے ملک میں پیسہ واپس لانے سے متعلق بات کی تھی۔
او اللہ واسطے ایدی کوئ سن لیو ۔
اللہ واسطے اینوں کج دے دیو ۔۔۔ہائے کتنا مظلوم معصوم بے بس کمزور انسان ہے ۔ اللہ کی گائے ۔ کوئ اختیار نہی بیچارہ ںے بس ہے ۔ ہائےےے او دنیا والو مظلوم کی سن لو ۔
او کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔ pic.twitter.com/S5LkbkyJPI
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) November 3, 2021
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں پنجابی میں لکھا کہ اللہ کے واسطے ان کی کوئی سن لو ، اللہ کے واسطے انہیں کوئی کچھ دے دو۔
اداکارہ نے وزیراعظم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائے کتنا مظلوم، معصوم ، بے بس اور کمزور انسان ہے، اللہ کی گائے ہے، کوئی اختیار نہیں بیچارے، بے بس ہیں۔
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہائے ہائے، دنیا والو مظلوم کی سن لو اور کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے، یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں، میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔