القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر CIA

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ آئندہ چند سالوں میں ایک اور حملے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی ممکنہ نقل و حرکت کے کچھ اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں، یہ ابتدائی ایام ہیں، ہم اس پر قریب سے نظر رکھیں گے۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اسی ٹائم فریم میں داعش خراساں بھی دہشت گرد حملے کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں