اقوام متحدہ اور امریکی فوجی افسر بن کر فراڈ کرنے والا غیر ملکی گروہ پکڑا گیا

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے عملے نے اقوام متحدہ اور امریکن فوجی افسر بن کر فراڈ کرنے والا غیر ملکی گروہ پکڑ لیا۔

ملزمان کو سیکٹر ایچ تیرہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، کارروائی کے دوارن ملزمان کے قبضے سے 05 موبائل فون اور مختلف کمپنیوں کی سمیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان نے ایک شہری سے دو لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فراڈ کی وارداتیں کرنے والا یہ سب سے بڑا غیر ملکی گروہ ہے جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق نائیجریا سے ہے، جبکہ اس گروہ کے پانچ ارکان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں