وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے۔ افغانستان کو دہشتگردی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان عوام نے20 سالوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، خطےکا امن افغانستان کے عوام سے منسلک ہے۔وہاں کی صورتحال پریشان کن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو غیرملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیاجاسکتا،طالبان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔
پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے،وہاں افراتفری اور پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے،افغانستان کو دہشت گردی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں کیا ہونے والا ہے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا،افغانستان کی خواتین بہت بہادر اور مضبوط ہیں، انہیں وقت دیا جائے وہ اپنے حقوق حاصل کرلیں گی۔