پاکستان اور عراق نے افغانستان کو اقتصادی بدحالی سے بچانے کے لئے فوری امداد اور فنڈز کے اجرا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انسانی بنیادوں پر افغانی عوامی کے لئے فوری مدد پر رضامندی ظاہر کردی۔
افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کے لئے افغانستان میں استحکام ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب کوپاکستان کی طرف سے افغانستان میں امن کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے افغانستان میں امن و امان کے فروغ کے لئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے متواتر روابط کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہاں پر کسی قسم کا انسانی المیہ اور معاشی بحران پیدا نہ ہو ۔
دونوں رہنماؤں کا افغانستان کو اقتصادی بدحالی سے بچانے کے لئے فوری امداد اور فنڈز کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر پاکستان کی طرف سے زمینی اور ہوائی راستوں کے ذریعے مختلف طریقوں سے کئے گئے تعاون سے بھی آگاہ گیا ۔
دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں معاشی بحران سے بچنے کے لئے انسانی بنیادوں پر افغانی عوامی کے لئے فوری مدد پر رضا مندی ظاہر کی، دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو اپ گریڈ کرنے کے لئے رابطے جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے عراقی ہم منصب کوجلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔