افغانستان میں جمعے کے روز مسجد میں ایک اور دھماکا، متعدد افراد زخمی

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ننگر ہار کے علاقے اسپن گڑھ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے ننگر ہار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خوست، پکتیا، قندھار اور ہرات میں بھی جمعے کے روز مساجد میں دھماکے ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں