لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے اہم شہروں میں اسموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق تجاویز تیار کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے بھی اہم تجاویز تیار کر لی ہیں۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔
تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ نجی اسکول کو بسیں چلانے کی ہدایت کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔
اسموگ کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئی۔
اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 10 تجاویز تیار کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی تیار کردہ تجاویز انٹرمنسٹیریل کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ انٹر منسٹریل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی اور اسموگ پر قابو پانے کےلیے اقدامات پر غوربھی کیا جائے گا۔