اسکالر شپس کا نیا نظام لا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طلباء کی شکایات پر اسکالر شپس کا نیا نظام لا رہے ہیں، دوران تعلیم اسکالر شپس بند ہونے سے طلباء کو پریشانی کا سامنا تھا، اقتدار میں آنے کے بعد اندازہ نہیں تھا کہ کتنی اسکالر شپس دینی ہیں۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں طلباء کیلئے اسکالر شپس پورٹل کا اجراء کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کی شکایت پر میں نے فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں، اسکالر شپ کا کیا طریقہ کار ہو اور کن مضامین پر اسکالر شپ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہوگئی ہے، کئی مضامین کے لوگ ہی پاکستان میں نہیں ملتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے، اسکالر شپ کا مقصد نوجوان کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے، اسکالر شپ کا مقصد میرٹ لانا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ طلباء کے پیسے رک جاتے ہیں، وہ دھکے کھاتے پھرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں طلباء پڑھائی پر توجہ دیں، انہیں پیسوں کی فکر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں