اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 18اکتوبر کو کاروبار کے دن کے آغاز میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 452 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس میں تھوڑی ریکوری دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 629 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تجزیہ کار مطابق مارکیٹ میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کے پاکستان اور آئی ایم کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد کچھ سرمایہ کاروں کی تشویش سرمایہ کاری کو لے کر بڑھ گئی تھی لیکن اس کے بات وزیر خزانہ شوکت ترین کا بیان سامنے آیا کہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور اسٹاک مارکیٹ میں کچھ ریکوری دیکھی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ریکوری آئے گی کیونکہ پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کر رہا ہے جیسے بجلی کی قیمت میں 1.39 اضافہ کر دیا اور پیٹرول کی قیمت 10.49 سے بڑھا کر 137.79 روپے فی لیٹر کر دیا تو کوئی ایسا عنصر نہیں بچا جس سے اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں کمی ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں