اسلحہ لائسنس کا اجرا آن لائن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے فیصلے ‏پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔‏ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شفافیت کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا نظام نادرا سے منسلک ‏ہو گا۔ ‏ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے نئے اسلحہ لائسنس پرعارضی طور پابندی عائد ہے ‏اور ماضی میں جاری اسلحہ لائسنس کے آڈٹ کیلئے اسٹنٹ کمشنر شالیمار تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں پاکستان اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور کیا گیا ہے۔ پاکستان اسلحہ ‏ترمیمی بل 2021 ‏سینیٹ میں پیش کیا گیا تو پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ اسلام آباد ‏میں اسلحہ لائسنس ‏کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے ویسے اس بل کی حدود اسلام آباد تک ‏محدود ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پورے ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں موجودہ ایکٹ کے ‏تحت کوئی پابندی نہیں کس کو اسلحہ کا لائسنس ملے ‏گا اور پہلے اسلحہ لائسنس وزیراعظم ہاؤس کی ‏اجازت کے بعد ایشو ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں