اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار752فٹ سے بلند ہو گئی جس کے باعث پانی کم کرنے کیلئے سپل ویز کھول دیئے گئے ۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے جو پوری ہوچکی ہے۔راول ڈیم کے سپل وے کھولنے سے قبل گردونواح کی آبادیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ، سپل وے کھول کر پانی کی سطح میں کمی کی جائے گی ۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔