اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور اور متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیڈول الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں