اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کو جنگلی جانوروں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے سے روک دیا
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ کھانے پینے کی اشیاجنگلی جانوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور رہائشی علاقوں میں جانوروں کی موجودگی سے شہریوں کو مشلات پیش آتی ہیں۔
وائلڈ لائف حکام نےکہا ہےکہ شہری علاقوں میں جنگلی جانوروں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم نہ کی جائیں ، ہدایات پر عمل نہ کیا تو جنگلی جانور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں مستقل رہائشی بن جائیں گے۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ایک گھر سے بندر کو پکڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔