اسلام آباد: بلیوایریا میں تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی، پلازہ کے بیسمنٹ میں لگی پر قابو پالیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 لوگوں کی جان بچا لی، انہوں نے بتایا کہ شاٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔
شیخ رشید کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ کے عملے کی 9 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں مدد کی، پولیس کا کہنا ہے کہ پلازہ سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔