اسلام آباد:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں نیوایئر نائٹ پر منچلوں کے ہلہ گلا کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔

اسلام آباد میں یکم جنوری کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس پابندی کا اطلاق 31 دسمبر کی رات 9 بجے سے 1جنوری کی دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔

ضلی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ون ویلنگ،ریش ڈرائیونگ اور ٹریفک جام روکنے کے لئے لگائی گئی.

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئےسال کی خوشی میں 31 دسمبر کی رات آتش بازی شو روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آتش بازی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے اور صرف یہاں نہیں ہورہا ہے،آتش بازی تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آتش بازی سے عوام کو لطف اندوز ہونے دیں۔عدالت نےآتش بازی شو روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آتش بازی کے شو کے لیے جاری این او سی واپس لینے کی استدعا کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں