وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے پشاور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ نوشہرہ، شمالی وزیرستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ مردان، سوات، مانسہرہ، صوابی اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے لرز اٹھا۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا اور زلزلے کی شدت 5٫9 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی۔