اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام دیپار ٹمنٹ طلباء کے احتجاج کی وجہ سے بند ، طلباء کا احتجاج فیسوں میں اضافے کے خلاف ہے.
اسٹوڈینٹس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں موجود زیرتعلیم طلباء کی فیسوں میں 5 فیصد اضافہ واپس لیا جائے.
نئے داخلہ لینے والے سٹوڈینس کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے طلباء نے احتجاج کیا ہے.
طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ کیونکہ کرونا کے باعث یونیورسٹی میں آن لائن کلاسسز چلتی رہیں تو ٹرانسپوٹ کی فیس واپس کی جائے.
مطالبے میںکہا گیا جو سکالرشپ بند کر دی گئی تھی اس کو دوبارہ شروع کیا جائے.
احتجاجی طلبہ نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو مطالبات کیلئے دو دن کی مہلت دے دی
اگر دو روز تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پوری یونی ورسٹی بند کر دیں گے.