اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا کے مذمتی بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبےکی حمایت ہے،جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں،اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں