اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شوہر اور بیٹے کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد حسین نے بیٹے اور شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں فیملی کے ساتھ اپنی تصاویر اپ لوڈکیں۔تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی صارفین نے اپنے کمنٹس کے ذریعے ان کی تعریف کی۔ایک صارف فرحت افضل نے لکھا کہ ”ماشااللہ“۔

سدرہ تنویر نامی صارف نے سوال پوچھا کہ ”یہ اتنی جلدی سمارٹ کیسے ہو جاتی ہیں؟“۔

اداکارہ کی شوہر اور بیٹے کے ساتھ تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ ”بہت خوبصورت“۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی شادی 8نومبر2020ء کو ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں