اب الیکشن غنڈا گردی اور چالاکی سے نہیں لڑا جائے گا، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کل کی کامیاب قانون سازی کے بعد اپوزیشن کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، اب الیکشن غنڈا گردی اور چالاکی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑا جائے گا۔ْ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج سے پاکستان میں ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے ، الیکشن کے طور طریقے بدلنے لگیں گے ، عمران خان نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں