آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبرپر

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی اسموگ چھائی رہی، آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبرپر موجود ہے جبکہ دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی آمدو رفت متاثررہی۔

موسم سرد ہو گیا مگر اسموگ جانے کا نام نہیں لے رہی، لاہورمسلسل آلودہ ترین شہروں کی عالمی رینکنگ میں کبھی پہلے تو کبھی دوسرے نمبرپرموجود ہے،آج بھی لاہور386 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہرہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کے بادل چھائے رہے، محکمہ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی کا ایئرکوالٹی انڈیکس 105 جبکہ رحیم یار خان 107 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج بھی برقرار رہا،جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کڑنا پڑا۔

موٹروے ایم 2 لاہور ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ تک جبکہ موٹروے ایم تھری کو فیض پورسے ننکانہ تک شدید دھند کے باعث بندکیاگیا تاہم حد نگاہ بہترہونے پرکھول دیا گیاجبکہ دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثرہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں