آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر دل دکھی ہے۔