راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،ملاقات میں یورپی یونین کیساتھ دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمنارا نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔