آرمی چیف کا ملتان ہیڈ کوارٹر کا دورہ، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی کمانڈہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دور ے کے دوران آرمی چیف کوفارمیشن کےآپریشنل،تربیتی اورانتظامی امورپربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نےکوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کورکی انٹیگریٹڈٹریننگ اورفیلڈفارمیشن کی تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا ۔آرمی چیف کا کہنا تھ اکہ چیلنجزکےباوجودہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتیں بڑھانےپرہے۔انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورعزم کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں