سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔
سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3روز تک جاری رے گا۔