‏پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے 17کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، ‏اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 17،500 روپے دیے جائیں گے جبکہ ‏کیٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کو 14،500 اور ‏سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 12500 روپے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏دو کھلاڑیوں بدر منیر اور نثار علی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ‏ظفر اقبال، انیس جاوید ، معین اسلم اور مطیع اللہ بی کیٹیگری اور ‏ہارون خان ، محسن خان ، محمد اکرم ، فیصل محمود اور ثنا اللہ خان کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں