یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔

یو این ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بےگھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے.

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق اقوام متحدہ کا اجلاس آج جینیوا میں ہو گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔

امدادی کوآر ڈینیٹر اقوام متحدہ کے مطابق آج افغان نائب وزیراعظم سے فلاحی اداروں کو آزادانہ کام کرنے کی تحریری یقین دہانی کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں