یو ایس ایڈ نے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10لاکھ رییڈ ٹیسٹ حکومت پاکستان کے حوالے کردیے

یو ایس ایڈ کی جانب سے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ حکومت پاکستان کے حوالے کردیے گئے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یو ایس ایڈ کی طرف سے ریپڈ ٹیسٹ مہیا کرنے پر ان کے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ امداد ونوں ملکوں کے درمیان موجودگہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

یو ایس ایڈکی مشن ڈائریکٹر، جولی کوئنن نے کہا کہ فوری تشخیص کے یہ ٹیسٹ کورونا کی سرویلنس اور تشخیص کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی طرف سے جاری امداد صحت کے نظام کی مضبوطی،ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

یو ایس ایڈکی مشن ڈائریکٹر، جولی کوئنن نے کہا کہ اس سے عوامی صحت کو بہتر بنانے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور انہیں سہولیات فراہم کر نے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا امداد پیکج کے تحت پاکستان میں کورونا مریضوں کی بحالی کے لیے 200وینٹی لیٹرز کے علاوہ 4کروڑڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ اس امداد کے ذریعے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے علاج کی سہولیات اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں