ہوائی سفر سے متعلق کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، سی اے اے نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

ہوائی سفر سے متعلق کورونا ویکسینیشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے کورونا ویکسینیشن یکم اکتوبر سے لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن کے ہوائی سفر پر پابندی ہوگی اور 17 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو بھی بغیر کورونا سرٹیفکیٹ کے جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں