ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کی اہمیت پر میراتھن ریس کا انعقاد

ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کی اہمیت پر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان نے جمعرات کو ”خون دو اور دنیا کو دھڑکنے دو” کے عنوان سے میراتھن ریس کا انعقاد کی، اس سرگرمی کا مقصد خون کی محفوظ منتقلی کی ضرورت اور قومی صحت کے نظام میں رضاکارانہ، بلا معاوضہ خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا تھا۔

200 رضاکاروں نے میراتھن ریس میں حصہ لیا، میراتھن ریس ہلال احمر انیشنل ہیڈ کوارٹر زسے شروع ہوئی جو پروفیسر اشفاق احمد اور پطرس بخاری روڈ سے گزرتے ہوئے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں