گورنر بلوچستان سے وزیراعظم کی ملاقات متوقع

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گورنر بلوچستان کی جانب سے اجلاس بلانے سے متعلق قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کل شام خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

اس سے قبل بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، اس تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین کے دستخط ہیں۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگر شامل تھے۔

تحریک عدم اعتماد میں کے متن میں کہا گیا کہ تین سالہ دور کے دوران وزیراعلیٰ جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بے روزگاری، بدامنی اوراداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ۔ وزیراعلیٰ اہم معاملات بغیر مشاورت کے چلاتے رہے جس سے صوبے کو ناتلافی نقصان پہنچا۔ کابینہ کے اراکان وزیراعلیٰ کو وقتافوقتا سمجھاتے رہے مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں